26 فروری، 2017، 5:40 PM

صدر حسن روحانی منگل کے دن پاکستان روانہ ہوں گے

صدر حسن روحانی منگل کے دن پاکستان روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے رکن ممالک کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں صدارتی آفس کے ڈپٹی میڈيا انچارج پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے رکن ممالک کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی اکو سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اوراجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظریات بھی پیش کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس اجلاس میں اکو رکن ممالک کے صدور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم  اکو کا تیرہواں سربراہی  اجلاس منعقد ہوگا ۔
اکوتنظیم کے کل 10 رکن ممالک ہیں جن ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، آذربائجان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان شامل ہیں ۔

News ID 1870720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha